بک شیلف....”معجزے آپکے منتظر ہیں“

بک شیلف....”معجزے آپکے منتظر ہیں“

Jun 25, 2013

یہ حقیقت ہے کہ جب تک انسان اپنی زندگی میں مسائل‘ مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرتا‘ وہ اپنی خوبیوں اور خامیوں عاری سے رہتا ہے اور جب وہ اپنی خامیوں پر حاوی ہو کر اپنے اندر چھپی خوبیوں کو بروئے کارلاکر کامیابی حاصل کرتا ہے تو اسے ماریانے ولیم سن اپنی کتاب”معجزے آپکے منتظر ہیں“ میں معجزات کا نام دیتی ہیں ۔ وہ ان معجزات کا فلسفہ یوں بیان کرتی ہیں کہ بعض اوقات انسان کو کوئی سنگین مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور وقتی طور پر وہ خود کو بہت بدقسمتی سمجھتا ہے‘ حالانکہ یہ اسکی منفی سوچ ہے‘ اسے یقین ہونا چاہیے کہ اس کائنات میں وہ خدا کی محبوب تخلیق ہے اور خدا اسے اس مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑے گا‘ بشرط وہ مثبت رویہ اختیار کرے اور ہمت نہ ہارے۔اس تناظر میںوہ انسانی مسائل سے نکلنے کیلئے خدائی قانون کی علمبردار نظر آتی ہیں۔وہ اس مفروضے کی نفی کرتی ہیں‘ جس میں حقیقت کو جھٹلایا جاتا ہے۔ ماریا محبت‘ اتحاد اور یکجہتی پر بہت زیادہ زور دیتی ہیں‘ وہ کہتی ہیں ”افریقہ میں بھوک سے مرتے ہوئے بچے اس لئے غریب نہیں کہ ان کا شعور محبت کے عنصر سے ہم آہنگ نہیں‘ وہ اس لئے غریب ہیں کہ ہمارا شعور انکی محبت سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ یہ کتاب ان روحانی اصولوں کی ایک بہترین گائیڈ ہے جو مادی فراوانی کا راستہ ہموار کرتے ہیں۔ 144 صفحات پر مشتمل اور دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ یہ کتاب تخلیقات 6بیگم روڈ‘ مزنگ لاہور نے شائع کی ہے‘ جس کا اردو ترجمہ طاہر منصور فاروقی نے کیا ہے۔ قیمت 150 روپے ہے۔ فون نمبر042-37238014, 042-37124933 (تبصرہ: سلیم اختر)

مزیدخبریں