اسلام آباد (آئی این پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے رواں سال یکم اپریل اور 19 جون کو دئیے گئے فیصلوں کی روشنی میں2008ءکے عام انتخابات میں غیر مصدقہ ڈگریوں کیساتھ کامیاب ہونیوالے 107سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز میں صرف لیاقت عباس بھٹی نے ایچ ای سی سے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا، باقی 106 ارکان نے کوئی رابطہ نہ کیا۔ ایچ ای سی (کل) بدھ کو سپریم کورٹ میں ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے رپورٹ پیش کریگا۔ ان 106 ارکان میں مرحوم سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی، وہاڑی سے مرحوم رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے اکرم درانی کے مرحوم سابق رکن اسمبلی زیاد اکرم درانی کے علاوہ پیپلزپارٹی، (ق) لیگ، مسلم لیگ(ن) ، جے یو آئی، ایم کیو ایم سمیت کئی جماعتوں کے ارکان سابق وفاقی وزراءشامل ہیں ان میں سابق وزیر مملکت غلام مجتبیٰ کھرل، موجودہ وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل، مسلم لیگ(ن) کی موجودہ رکن قومی اسمبلی زیب جعفر، سابق وفاقی وزیر منظور وٹو، صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اور سابق سینئر وزیر سید سردار احمد، سابق وزیر مملکت نعمان لنگڑیال، خیبر پی کے کے سابق سینئر وزیر رحیم داد خان، سابق وفاقی وزراءشیخ وقاص اکرم اور سردار عمر گورگیج شامل ہیں۔ ایچ ای سی نے ان 107 سابق ارکان اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھی بھجوادی ہے۔