چوہدری نثار کو ہٹانے کے لئے غیرملکی سازش کے کارفرما ہونے کا انکشاف

Jun 25, 2013

اسلام آباد(ثناءنیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو انھیں ہٹھانے کے لئے غیرملکی سازش کے کارفرماہونے کے پیغام پر مبنی ایس ایم ایس سے آگاہ کردیا ۔ایس ایم ایس ایک خاتون رکن نے سید خورشید شاہ کو بھجوایاتھا ۔کراچی میں ممکنہ آپریشن رکوانے کے لئے بعض قوتیں وزیر داخلہ کے خلاف سرگرم ہوگئی ہیں ۔پیر کو ایوان میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ انھیں ایک اہم شخصیت کی بیٹی جو اس ایوان کی بھی رکن ہیں میرے موبائل فون پر پیغام بھجوایا ہے غیر ملکیوں کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے شاید ایسا وفاقی حکومت کو کراچی میں آپریشن سے باز رکھنا ہو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نشست پر گئے اور انہیں یہ ایس ایم ایس پڑھوایا چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ اس خاتون رکن کا ایس ایم ایس نہیں لگتا یہ فارورڈSMSیا غلط بھی ہوسکتا ہے وہ چیک کر لیں گے۔

مزیدخبریں