نامناسب رویہ، جعلی ڈگریاں، پنجاب بار کے 47 وکلاءکے لائسنس منسوخ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سائلین، ججز، بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ رویہ درست نہ رکھنے اور جعلی ڈگری پر پنجاب بار کونسل کے سینتالیس وکلاءکے لائسنس منسوخ کردئیے۔ لاہور میں پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین طاہر نصراللہ وڑائچ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے پاس متعدد وکلاء کیخلاف شکایت سامنے آئی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل نے سینتالیس وکلاءکے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں ان میں بیس جعلی ڈگری والے جبکہ ستائیس ایسے وکلاءشامل ہیں جنہوں نے سائلین، ججز اور بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن