لندن (این این آئی) برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران طالبان کےخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ڈاﺅننگ سٹریٹ کے سامنے ہونےوالے مظاہرے میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کے کارکن شریک ہوئے جنہوں نے دہشت گردی اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پلاننگ کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ طالبان کےخلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔
برطانیہ/ایم کیو ایم
برطانیہ میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور بیٹے قتل کےخلاف احتجاج ،طالبان کےخلاف آپریشن کا مطالبہ
برطانیہ میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور بیٹے قتل کےخلاف احتجاج ،طالبان کےخلاف آپریشن کا مطالبہ
Jun 25, 2013