کراچی میں فائرنگ، تاجر سمیت 6 افراد قتل، شو روم پر دستی بم سے حملہ

کراچی میں فائرنگ، تاجر سمیت 6 افراد قتل، شو روم پر دستی بم سے حملہ

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کو فائرنگ کے واقعات میں تاجر سمیت 6 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے کیمیکل کے تاجر 60سالہ شیخ مسعود احمد کو کار میں جاتے ہوئے ڈیفنس تھانے سے چند سو گز دور جمعہ بازار گراﺅنڈ کے نزدیک موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ شیخ مسعود کا تعلق چنیوٹ برادری سے تھا۔ ادھر میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں جام گوٹھ کے نزدیک ندی کنارے سے 28سالہ افضل شاہ کی لاش ملی جسے سر اورکمر میں تین گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ وہ گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاﺅن کے قریب جھاڑیوں سے بھی 25 سالہ شخص کی لاش ملی جسے دو گولیاں مارکرہلاک کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دریں اثناءسچل کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد کی پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے پمپ کا ملازم ذوالفقار بھٹو زخمی ہوگیا پیرآباد کے علاقے بنارس میں چپل مارکیٹ کے نزدیک مسلح افراد نے 20 سالہ ذاکر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ مچھر کالونی میں صدام چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ اصغر زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ سے 22سالہ وسیم ولد ولی محمد زخمی ہوگیا۔ مزید برآں لیاری میں کلری کے علاقے بہار کالونی میں مسلح افراد نے ایک نوجوان 25 سالہ رزاق کچھی عرف کالو کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ گلشن اقبال بلاک 6 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے مرغیوں کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چکن فروش 40 سالہ راجہ ندیم عباس ہلاک ہوگیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ہاکس بے روڈ پر نیول کالونی کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 30 سالہ ریحان زخمی ہوگیا اور کھڈہ مارکیٹ میں 50 سالہ اقبال کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔اورنگی کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص غلام عباس کو گولیاں مار کر چھلنی کردیا۔ ادھر اورنگی ٹاﺅن کے علاقے علی گڑھ بازار میں نامعلوم افراد نے بھتہ نہ دینے پر کار کے شو روم پر دستی بم پھینک دیا جس سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری میںمدد دینے کے لئے کراچی پولیس نے 10 لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا جبکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے مقتول ساجد قریشی کی بیوہ اور بچوں کو فون کرکے تعزیت کی اور ساجد قریشی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کراچی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...