اسلام آباد (ثناءنیوز) ایچ آر سی پی نے گلگت بلتستان میں دس غیر ملکی کوہ پیماﺅں اور ایک پاکستانی شہری کے قتل پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے اور اسے علاقے میں شدید بحران قرار دیا ہے جس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کمشن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی کوہ پیماﺅں کا قتل شدید تشویش کا باعث ہے۔ پچھلے سال ہونے والے شیعوں کے قتل عام کے بعد یہ ایک اور واقعہ ہے جہاں قاتل نامعلوم مقام سے نمودار ہوئے اور اس کے بعد کسی تعاقب کے بغیر غائب ہوگئے۔ اور اس سے سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی نا اہلی کی واضح نشاندہی ہوتی ہے۔مذکورہ ہلاکتیں فرقہ وارانہ قتل وغارت اور انتشار کا شکار علاقے میں شدید بدامنی کی عکاسی کرتی ہیں۔ طالبان اور ان سے منسلک فرقہ وارانہ گروہ نے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وزیرداخلہ نے اسے پاکستان کی سالمیت پر ناقابل برداشت حملہ قرار دیا۔
ایچ آر سی پی