سیاسی و عسکری قیادت کو خود سے احتساب شروع کرنا چاہیے : جسٹس دوست محمد

سیاسی و عسکری قیادت کو خود سے احتساب شروع کرنا چاہیے : جسٹس دوست محمد

Jun 25, 2013

پشاور (آئی این پی) چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ عسکری اورسیاسی قیادت خودسیاحتساب شروع کرے، ہمارے پاس آخری مہلت ہے کہ پوری قوم رول آف لاءکے ایجنڈے پر ایک ہوجائے۔وہ پیر کو پشاور میں ماتحت عدالتوں کے ججز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چیف جسٹس دوست محمدخان نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ دہشت گردی کے بڑے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، سکردو کا واقعہ اس کی ایک مثال ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایلیٹ کلاس غلط پالیسیاں بناتی ہے، جس کی وجہ سے ملک بحرانوں میں گھر جاتا ہے، صرف سیاسی نعروں اور تقریروں سے کچھ نہیں بنے گا بلکہ ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عسکری اور سیاسی قیادت خود سے احتساب شروع کرے اورچند غلط کاروں کو قانون کے شکنجے میں لائیں توباقی خود بخود درست ہو جائیں گے، صوبے میں 110 ججز کی کمی ہے جس کی تعیناتی کا اختیار ہائیکورٹ کو ملنا چاہئے۔
جسٹس دوست محمد

مزیدخبریں