اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کو پی آئی اے کے ایم ڈی اور چیئرمین کی تقرری سے متعلق جلد تعےناتی کی یقین دہانی پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اقبال ظفر جھگڑا اور ماروی میمن کی درخواستوں کی سماعت کی تو پی آئی اے کے وکیل نے بتاےا کہ پی آئی اے میں ایم ڈی تقرری سے متعلق اخبار میں اشتہار دےا جاچکا ہے پروسس جاری ہے تقرری میرٹ پر ہوگی جبکہ پی آئی اے پہلے وزارت دفاع کے تحت تھا اب اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے انڈر ہے ابھی ان کے سیکرٹری چیئرمین پی آئی اے کی حیثیت سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد خواجہ آصف کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیا مستقل چیئرمین پی آئی اے تعنےات کر دےا جائے گا۔ عدالت اس کے لئے کچھ مہلت دے جس پر عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔
چیئرمین پی آئی اے