ملکی معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار

ملکی معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار

Jun 25, 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔بجٹ اس سمت میں اہم سنگ میل ہے۔جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ نے ساری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی پارٹنر ہے۔کراچی سرکلر ریلویز سمیت متعدد منصوبوں کیلئے مدد دے رہا ہے۔جاپانی سفیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری آئیگی اور جاپان سب سے بڑا سرمایہ لگانے والا ملک بننا پسند کریگا۔
اسحاق ڈار

مزیدخبریں