لندن (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) ایک اطالوی عدالت نے سابق ارب پتی وزیراعظم سلویو برلسکونی کو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور کم عمر طوائف سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں سات برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ سلویو برلسکونی کو کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے۔ سلویو برلسکونی سے متعلق عدالتی فیصلہ اس وقت تک نافذ العمل نہیں ہو گا جب تک ان کی اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ دریں اثناءبرلسکونی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں غلط سزا سنائی گئی ہے۔
اٹلی کے سابق وزیراعظم برلسکونی کو عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور جنسی تعلقات پر 7سال قید
Jun 25, 2013