بےنظیرقتل کیس میں پرویزمشرف کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا،ایف آئی اے نے کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا.

انسداد دہشت گردی راولپنڈی میں ایف آئی اے سابق صدر کےخلاف چار نکات پرمشتمل چالان جمع کرایا،چالان کے مطابق امریکی صحافی مارک سیہگل کے بیان کی روشنی میں سابق صدر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا،چالان میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ تفتیش کے دوران پرویزمشرف اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت دو جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو طلب کرلیا.

ای پیپر دی نیشن