لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ آئین توڑنے اور اقتدار کی ہوس رکھنے والوں کو جواب دینا ہوگا،نواز شریف کا کل کا اقدام تاریخی ہے،انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والے مشرف کا کون کون ساتھی تھا،اس کا پتہ تحقیقات کے بعد چل جائےگا،اوران کے خلاف بھی کارروائی کی جائےگی،وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں مشرف کے خلاف متفقہ قرارداد لانے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مشرف کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں،اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت کریں گے،راناثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیان سے جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خوشی ہوئی ہے.