اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ دو ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ پندرہ جولائی کو سنایا جائے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری کی پالیسی ہمیشہ مفاہمت کی رہی ہے۔ ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں جن کے کوئی شواہد نہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں ان کے موکل کو بری کیا جائے۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ پندرہ جولائی تک موخر کردیا۔ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس کی سماعت بھی پندرہ جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ایس جی ایس، کوٹیکنا ریفرنس: آصف زرداری کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی
Jun 25, 2014