لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت فاٹا متاثرین کے لئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کے جائزے کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں امدادی سرگرمیوں کے جائزے کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر اعجاز اللہ خان نے بتایا کہ الخدمت ریلیف کیمپس کی تعداد بڑھا دی گئی۔ 6مقامات پر قائم الخدمت کچن میں روزانہ چار ہزار سے زائد افراد کو پکا پکایا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ دو ہزار خاندانوں میں خشک راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے دودھ، جوس اور بسکٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین وزیرستان کو ٹرانسپورٹ ایمبولینس ، میڈیکل اور خوراک کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔