مکرمی! ہمارے محلہ اویسیہ کالونی میں گزشتہ تین ماں سے واٹر سپلائی میں سیوریج کا زہر آلود پانی شامل ہو چکا ہے، اہل محلہ شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں ہم کتنی ہی بار TMO کو درخواست دے چکے ہیں مگر وہ طفل تسلیاں دے کر ہمیں واپس بھیج دیتے ہیں۔ زہر آلود پانی سے خطرناک امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے پچھلے دنوں TMO صاحب نے کچھ ورکر تو بھیجے مگر وہ گڑھے کھود کر واپس چلے گئے اور مسئلہ جوں کا توں ہی بر قرار ہے متعلقہ افسر موقع پر آکر پانی کے نمونے بھی دیکھ چکے ہیں مگر پھر بھی وہ مسئلہ حل کرنے کا نام نہیں لے رہے اور نہ ہی TMO صاحب کے کان پر جوں رینگتی ہے۔ ہم جائیں تو کہاں جائیں، کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں؟ (اہلیان محلہ اویسیہ کالونی، نزد جامعہ اویسیہ تبلیغی مرکز عارف والا، ڈسٹرکٹ پاکپتن)