لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین عمران خان کرینگے۔ سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بتایا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں 27 جون کے جلسہ عام بہاولپور میں چیئرمین کی تقریر کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مزید برآں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تعاون طلب کیا جائے تو تحریک انصاف نے کس حد تک جانا ہے۔ اجلاس میں وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن اور حکومت کو بہاولپور جلسے میں الٹی میٹم دئیے جانے کے حوالے سے بھی غور ہو گا۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں آج ہو گا
Jun 25, 2014