کوئٹہ: جج کے قتل کیخلاف وکلا کا یوم سوگ حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی: صدر بلوچستان بار بلال انور کاسی

کوئٹہ (ثناء نیوز) بلوچستان میں وکلا برادری نے تحفظ ماحولیات کے ٹریبونل جج سخی سلطان کے قتل کیخلاف سوگ مناتے ہوئے سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی نے احتجاجاً صوبے بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر وکلا نے بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر سے ریلی بھی نکالی اور بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دیا۔ اس موقع پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نے کہا کہ حکو مت  شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن