مسلم کمرشل بنک کی نجکاری پرائیویٹائزیشن کمشن نے نہیں کی: سینٹ کمیٹی میں انکشاف

Jun 25, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے  استحقاق کے اجلاس میں ایم سی بی کی نجکاری میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے بارے میں سینٹ کو غلط اور نامکمل جواب دینے کے معاملہ پر سیکرٹری خزانہ وقار مسعود اور سنیٹر رضا ربانی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی، وقار مسعود نے کہا کہ 25 برسوں میں کسی کا دبائو قبول نہیں کیا، حقائق پیش کردیئے ہیں، میرا جواب غلط ثابت ہوا تو مستعفی ہوجائوں گا، سینیٹر رضا ربانی  نے سیکرٹری خزانہ کے ریمارکس کا برا مناتے ہوئے کہا کہ ’’مائنڈ یور لینگویج‘‘۔ اجلاس میں سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے انکشاف کیا کہ مسلم کمرشل بینک کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کمشن نے نہیں کی اور اس کا ریکارڈ بھی ہمارے پاس موجود نہیں۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی کی استحقاق تحریکوں کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں