سٹیٹ بنک نے مارکیٹ ٹریژی بلز89 ارب56 کروڑ 92 لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے

Jun 25, 2015

کراچی (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 89 ارب 56 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار روپے میں فروخت کر دیئے۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 89 ارب 56 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار روپے میں فروخت کر دیئے جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹریژیری بلز کی پیش کردہ مجموعی بولی 91 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ قبل ازیں مرکزی بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے بدھ 24 جون 2015 کو ٹینڈرز طلب کئے۔ نیلامی میں 3 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے 76 ارب 65 کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار روپے، 6 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے 11 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ ہزار روپے اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے 1 ارب 87 کروڑ روپے کی موصول ہونے والی بولیاں منظور کر لی گئیں۔

مزیدخبریں