آپریشن ضرب عضب کو ملکی سیاسی قیادت کی حمایت حاصل ہے: رضاربانی‘ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی+اے پی پی) قائم مقام صدر مملکت رضا ربانی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو ملک کی پوری سیاسی قیادت کی حمائت حاصل ہے۔وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ہائی کمشنر کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی اچھی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں دوبارہ آبادکاری خطہ کی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے۔ بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین انتونیو گترز اور وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور نے کہا کہ پاکستان طویل عرصہ سے افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے اخراجات اٹھا رہا ہے۔ عالمی برادری کو ان کی واپسی کیلئے زیادہ تعاون کرنا چاہئے۔
رضاربانی

ای پیپر دی نیشن