مذمتی بیان اور اظہار افسوس سے حکمران کراچی میں سینکڑوں افراد کی اموات سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے: ماجدہ زیدی کنول نسیم

Jun 25, 2015

لاہور ( لیڈی پورٹر ) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی رہنماؤں نے کہاہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت ، لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی سے مرنے والے سینکڑوں لوگ انسان تھے، وہ کسی گھر کی امید ، کسی آنکھ کا تارہ تھے اس آفت نے سینکڑوں لوگوں کی خوشیاں برباد کر دی ہیں اور لو گ اپنے پیاروں پر ماتم کرنے کی بجائے دفنانے کیلئے دربدر کے دھکے کھا رہے ہیں۔ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی اور سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے کنول نسیم نے کہاکہ حکام اور لیڈر صرف مذمتی بیانات اور اظہار افسوس کے بیانات جاری کر کے خود کو اس ناگہانی صورتحال سے خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے۔

مزیدخبریں