کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے ضلع تربت میں کنواں میں اترنے والے پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ ایک بے ہوش ہو گیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کے روز ضلع تربت سے 35 کلو میٹر دور نودوز کے مقام پر پانی کے حصول کےلئے ایک شخص کنویں میں اترا لیکن زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا اسے بچانے کےلئے دیگر پانچ افراد بھی کنویں میں اتر گئے لیکن زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث پانچ افراد اعظم، جمعہ، غلام سرور ولد، نبی رحمت، سعد اللہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص بلال بے ہوش ہو گیا۔ بے ہوش شخص اور نعشیں کنویں سے نکال لی گئیں امدادی کاموں میں لیویز نے بھی حصہ لیا۔ تربت کے علاقے کو گزشتہ تین روز سے بجلی کی ترسیل معطل تھی جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا۔
تربت 5 افراد