ماڈل ٹاﺅن لاہور : زمیندار نے بیوی تین بچوں کو بے ہوش کر کے قتل کیا پھر خودکشی کر لی

Jun 25, 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے کیو بلاک ماڈل ٹاون میں زمےندار بےوی اور تےن کمسن بچوں کو نشہ آور مشروب پلا نے کے بعد سر مےں گولےاں مار کر قتل کر نے کے بعد سرمیں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ہلاک ہونیوالوں مےں مبینہ ملزم ملک بشارت اسکی بیوی فائزہ، 8 سالہ بےٹا عبید اللہ، 6 سالہ بےٹا عبدالہادی اور 4 سالہ بےٹی حبیبہ شامل ہےں۔ واقعہ پر پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن کیو بلاک میں رہائش پذیر ملک بشارت کاشتکاری کرتا تھا، اسکے ساتھ ساتھ گوالمنڈی کے علاقہ میں فرم بھی بنا رکھی تھی۔ بشارت کا مبینہ طور پراپنی بیوی فائزہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا فائزہ بشارت کو قریبی عزیزوں سے ملنے سے روکتی تھی گزشتہ روز دوبارہ دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا پولےس کے مطابق ابتدائی تفتےش سے معلوم ہوتا ہے کہ پر بشارت نے اپنی بیوی فائزہ ،دونوں بےٹوں آٹھ سالہ عبداللہ، چھ سالہ عبدالہادی اور بےٹی پانچ سالہ حبیبہ کو نشہ آور مشراب پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی کنپٹی پر گولی مارکر جان دے دی۔ پولیس نے پانچوں نعشےں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دیں جبکہ سی آئی اے پولیس سمیت پولیس افسروں کی بڑی تعداد دیر تک جائے وقوع پر موجود رہی۔ اےس پی ماڈل ٹاﺅن مستنصر فےروز نے بتاےا کہ ابھی کوئی حتمی رائے نہےں دی جا سکتی ہے پستول اور موقع پر موجود کھانا ٹےست کے لئے لےبارٹری بھجوادےا گےا ہے ابتدائی تفتےش سے معلوم ہواتا ہے کہ بشارت نے پہلے اپنی بےوی کو قتل کےا بعد مےں معصوم بچوں کو سروں مےں گولےاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دےا۔ اس نے کس وجوہات پر اےسا کےا، انوسےٹی گےشن پولےس اور سی آئی اے پولےس مشترکہ طور پرتفتےش کررہی ہےں‘ پولےس کو اہم شواہد بھی ملے ہےں جسکی روشنی مےں تفتےش کا دائرہ وسےع کےا جائے گا۔


ماڈل ٹاﺅن/ 5 قتل

مزیدخبریں