لاہور (مبشرحسن+ نیشن رپورٹ) پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پی پی پی کے صدر مخدوم امین فہیم کا لندن کے ایک ہسپتال میں کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ سخت بیمار ہیں۔ ذرائع کے مطابق 80 سالہ امین فہیم کا پچھلے ماہ کینسر کے حوالے سے جرمنی میں آپریشن بھی ہوا تھا تاہم اسوقت وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ امین فہیم سے ہسپتال میں ملاقات کرکے واپس آنیوالے ایک پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ امین فہیم کی طبیعت اس قدر خراب ہے کہ وہ دوستوں اور پارٹی رہنماﺅں کے فون بھی نہیں سن سکتے۔
امین فہیم/ علاج
امین فہیم کا لندن کے ہسپتال میں کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے:ذرائع
Jun 25, 2015