سب لیفٹیننٹ احسان کا جرم کھلی عدالت میں بیان نہیں کیا جاسکتا‘ نیوی افسر

اسلام آباد ( وقائع نگار) پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان دیا ہے کہ سب لیفٹیننٹ حافظ احسان اللہ سجاد ایسے جرم میں ملوث ہے جسے کھلی عدالت میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ملزم کا جلد کورٹ مارشل کیا جائے گا۔ اسلام آبا د ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پاکستان نیوی کے سب لیفٹیننٹ حافظ احسان اللہ سجاد کی اہلیہ صفیہ اسماعیل کی جانب سے اس کے شوہر کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ نیوی کے کمانڈر ظفر اللہ نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے عدالت نے چیمبر میں سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ کمانڈر ظفر اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزم کو حاصل تمام حقوق دئیے جائیں گے۔
نیوی افسر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...