بھارتی الیکشن کمشن کے رشوت خور حکام نے شیخ حسینہ واجد کو بھی ووٹر کارڈ جاری کردیا، پیدائش کا سال 1992ءدرج

Jun 25, 2015

بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں کرپشن اس قدر عروج پر ہے کہ چند ہزار روپوں کیلئے الیکشن کمشن کے حکام نے بھارتی شہریت تک بیچ ڈالی اور بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ووٹر کارڈ جاری کردیا۔ کارڈ میں حسینہ واجد کو بنگلور کا رہائشی دکھایا گیا ہے جن کے شوہر کا نام واجد میاں درج ہے مگر پیدائش کا سال غلط درج کرکے اپنے کارنامے کا بھانڈہ پھوڑ دیا، یعنی شیخ حسینہ کی تاریخ پیدائش 1992ءظاہر کی گئی ہے۔ اس حساب سے حسینہ واجد 23 سال کی بھارتی دوشیزہ ہیں جو ریاست کے الیکشن میں آئندہ ووٹ ڈال سکیں گی۔
حسینہ واجد / ووٹر کارڈ

مزیدخبریں