نیو یارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں 9/11 واقعہ کے بعد امریکی سرزمین پر بیسیوں افراد قتل ہوئے۔ ان واقعات میں مسلمانوں کی نسبت سفید فام‘ حکومت مخالف انتہا پسند اور غیر مسلم ملوث رہے۔ یہ رپورٹ ایک ریسرچ گروپ نے دی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتہا پسندوں نے قتل و غارت اور منفی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکہ کے مقامی شدت پسند جہادی عناصر سے زیادہ خطرناک ہیں۔