18 ماہ سے 8 سالہ ماہی گیر بچہ بھارتی جیل میں قید

لاہور/ نئی دہلی ( آئی این پی ) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 88 ماہی گیر پاکستان واپس پہنچ گئے لیکن 8سالہ ننھا ماہی گیر غلام حسین اب بھی پڑوسی ملک کی جیل میں قید ہے ۔8 سالہ غلام حسین کو بھارتی جیل میں قید ہوئے 18 ماہ گزر گئے غلام حسین کے والد محمد جمن 88 ماہی گیروں کیساتھ رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں لیکن جگر گوشے کی یاد میں بے قرار ہیں ۔ محمد جمن کا کہنا ہے انہوں نے رو رو کر بھارتی حکام سے ننھے غلام حسین کو رہا کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے اب تک غلام حسین کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی ۔
جیل میں قید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...