وزارت قانون و انصاف کی سپریم کورٹ کی سماعت کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کی وضاحت

Jun 25, 2015

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت قانون، انصاف و انسانی حقوق نے بدھ کو مختلف اخبارات میں چھپنے والی اس خبرکا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ لکھا گیا ہے کہ ”جمہوریت میں فوجی عدالتوں کے ذریعے ٹرائلز آمریت ہے“۔ وزارت قانون و انصاف نے اس قسم کی من گھڑت خبر کو معزز عدالت کی سماعت کے برخلاف اور بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے اس قسم کی کوئی آبزرویشن نہیں دی گئی جن میں کہا گیا ہو کہ ملٹری کورٹس کی کارروائی آمریت ہے۔
وضاحت

مزیدخبریں