شوکت عزیز بھی یوسف گیلانی سے پیچھے نہ رہے، 4 کروڑ 38 لاکھ کے تحائف صرف 57 لاکھ دیکر ہڑپ کرگئے: آئی این پی کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ترک خاتون کے ہار سکینڈل کے بعد سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا سکینڈل بھی سامنے آگیا۔ شوکت عزیز 4 کروڑ 38 لاکھ مالیت کے قیمتی تحائف صرف 57 لاکھ روپے میں ملک سے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ کروڑ روپے کا جیولری سیٹ صرف 22 لاکھ اور برطانوی کمانڈر سے ملنے والی 11 لاکھ روپے کی لیدر بیگ اور گھڑی ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں لے گئے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق شوکت عزیز آج کل معروف بھارتی بزنس مین متل کے برطانوی آفس میں مشیرکے طور پر کام کر رہے ہیں۔
شوکت عزیز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...