اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد میں موجود این جی او سیو دی چلڈرن کا دفتر دوبارہ کھول دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر ملکی این جی او کا اسلام آباد میں موجود دفتر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گیارہ جون کو وزارت داخلہ کے حکم پر سیو دی چلڈرن کا دفتر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شعبے اور مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر سیل کردیا گیا تھا۔
سیو دی چلڈر دفتر