لاہور (خبر نگار) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کی تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل 26 جون کو یوم سوگ منائیں اور اپوزیشن کے احتجاج میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کراچی میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار اور سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے کہا حکمرانوں کا کام عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتا ہے جبکہ ان حکمرانوں نے عوام کے لئے جینا ہی مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے کہا ق لیگ بھی اس میں شریک ہورہی ہے۔
شجاعت ہدایت