موغا دیشو (اے ایف پی) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی قافلے پر خودکش حملے میں 4 راہگیروں سمیت 6 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ پولیس افسر عبدالقدیر حسین نے کہا یو اے ای کے سفارتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جنگجو تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی سفارتخانے کی گاڑی سے بمبار نے بارودی کار ٹکرا دی اقوام متحدہ کے نمائندے نے مذمت کی ہے انہوں نے کہا یو اے ای کے سفیر محمد العثمان سے بات ہوئی وہ محفوظ ہیں۔
صومالیہ 6 ہلاک