کراچی اسٹاک ایکس چینج میں چوتھے روز بھی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 254 پوائنٹس کی کمی

جمعرات کے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھی گئی- ہنڈرڈ انڈیکس دو سو چون پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چونتیس ہزار ستتر کی سطح پر بند ہوا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت جاری رہی جبکہ کاروبار کے دوران چون کروڑ بانوے لاکھ بیس ہزار شیئرز کے سودے ہوئے-
ایک سو چوبیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور دو سو سولہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی-

انٹربینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے اٹھہتر پیسے پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن