میانوالی: دریائے سندھ سے مزید 3 نعشیں برآمد، تعداد 45 ہو گئی

Jun 25, 2016

میانوالی(نامہ نگار) جناح بیراج پر دریائے سندھ سے تین مسخ شدہ نعشیں برآمد ہو گئیں۔ چار ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی نعشوں کی تعداد 45 ہوگئی ۔ کالاباغ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ نعشوں کو دریا سے نکال کر تحصیل ہسپتال کالاباغ پہنچا دیا گیا۔ نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث قبرستان میں امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں