ملتان: مین ہول کی صفائی کے دوران وا سا کے 2 ملازم جاں بحق

ملتان (آئی این پی) ملتان میں مین ہول کی صفائی کے دوران گیس سے دم گھٹنے کے باعث وا سا کے 2 ملازمین جاں بحق اور ایک بیہوش ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے کچا پھاٹک کے نزدیک وارسا کے 4 ملازمین حفاظتی سامان کے بغیر ہی مین ہول کی صفائی کررہے تھے کہ اس دوران وا سا کے تین ملازمین گٹر میں گر گئے جہاں دم گھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک بے ہوش ہوگیاجسے نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے واسا کے ملازمین عارف اور خضر رشتے دار بھی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...