مظفر آباد + لاہور (نوائے وقت نیوز+خصوصی رپورٹر) مظفر آباد میں شاہراہ نیلم کے مقام پر تیز رفتار وین دریا میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نیلم پر مسافر وین دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں وین میں سوار افراد دریا میں ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 7 افراد کو دریا سے زخمی حالت میںنکال لیا گیا جبکہ 6 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ باقی مسافروں کو دریا میں تلاش کیا جا رہا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مظفر آباد میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
مظفر آباد: تیز رفتار ویگن دریا میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
Jun 25, 2016