پرویز رشید نے الیکشن کمشن ارکان کیلئے تین تین نام خورشید شاہ کو دے دئیے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا الےکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین پرویز رشید نے الےکشن کمشن کے چاروں ارکان کے لئے کیلئے تین تین نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو دےدیئے ہیں۔ پرویز رشید نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے سبکدوش ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان کی تعیناتی کیلئے تین تین نام قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو دےدیئے ہیں جو آئندہ دو تین روز تک ان ناموں کے حوالہ سے اپنے فیصلہ سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے تین تین نام تجویز کرنے ہیں جن میں سے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی جس میں 8 اراکین قومی اسمبلی اور چار سنیٹرز شامل ہیں، 22 ویں ترمیم کے بعد اب بیورو کریٹ اور ٹیکنو کریٹ جن کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو وہ بھی ممبر بننے کے اہل ہوں گے۔ اس نئی ترمیم کے تحت کمیشن کے ممبران کا انتخاب 5 سال کیلئے ہونا ہے جبکہ قرعہ اندازی کی بنیاد پر اڑھائی سال کے بعد دو ممبران سبکدوش ہو جائیں گے اگر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کسی صوبہ سے ممبر کیلئے تین ناموں پر متفق نہیں ہوتے تو قواعد کی رو سے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام دیئے جائیں گے جس میں سے یہ 12 رکنی کمیٹی ارکان کا انتخاب کرے گی۔ اس 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علماءاسلام کے اراکین شامل ہیں۔
پرویز رشید / نام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...