متعدد وارداتیں، ڈاکوﺅں نے 2 دکانداروں کو گولیاں مار دیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر دوشہریوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکوﺅں نے کوٹ لکھپت کچا جیل رود پر واقع دکان سے نقدی اور موبائلز چھین کر مزاحمت پر دلشاد اور نواں کوٹ ملتان روڈ پر دکان سے 21ہزار کی نقدی لوٹ کر مزاحمت پر طاہر کو گولی مار دی۔ تھانہ اسلام پو رہ کے علاقہ میں اخلاق سے 60ہزار مالیت کی نقد ی و موبائل، تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں قمر سے1 لاکھ 60 مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ رائیونڈ کے علاقہ میں عمران سے ایک لاکھ 27ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں غزالہ سے 40ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں امین سے 37ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں طارق سے 38ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں آصف سے 74ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں شریف کی دکان سے 50ہزار کی نقدی، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں تصور سے2 لاکھ 50ہزار کی نقدی و موبائل، تھانہ ہیئر کے علاقہ میں عمران سے 70ہزار مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا۔ گلشن راوی میں ریحان، جوہرٹاﺅن میں غلام رسول، فیصل ٹاﺅن میں بریگیڈئیر ہمایوں ظفر کی گاڑیاں اور ہربنس پو رہ میں عارف، شادباغ میں داﺅد، نولکھا میں ولید مغل پو رہ میں شبیر اور جنید، جوہر ٹاﺅن میں احمد، ستوکتلہ میں ریاض، فیکٹری ایریا خالد اور مصطفی آباد میں خان محمد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
وارداتیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...