تھانہ صفدر آباد میں مبینہ پولیس تشدد سے منشیات کا ملزم جاں بحق

صفدرآباد (نامہ نگار) تھانہ صفدرآباد کی حوالات میں مبینہ پولیس تشدد سے منشیات کا ملزم محمد اجمل جاں بحق ہو گیا۔ ڈی ایس پی صفدرآباد کے حکم پر جاوید عنایت سب انسپکٹر اور ڈرائیور نواز کے خلاف مقدمہ درج۔ معلوم ہوا ہے کہ 6 روز قبل تھانہ صفدرآباد کے سب انسپکٹر جاوید عنایت نے ملزم محمد اجمل کو منشیات کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مبینہ تشدد سے گزشتہ روز محمد اجمل جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس اہلکار پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد اجمل کو تحصیل ہسپتال صفدرآباد لے گئے۔ ایم ایس ڈا کٹر عباس علی زاہد کے مطابق محمد اجمل ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مر چکا تھا بعد میں پولیس نے محمد اجمل کی نعش غائب کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صفدرآباد راﺅ آصف زمان تھانہ پہنچ گئے اور صفدرآباد پولیس کو جاوید عنایت سب انسپکٹر اور نواز ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔ جاوید عنایت سب انسپکٹر اور نواز ڈرائیور فرار ہو گئے۔
پولیس تشدد / ہلاک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...