لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر +نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ سیف حبیب ٹا¶ن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلا دبا کر اپنی بیوی کو ہلاک کر دیا۔ مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں پشاور کے رہائشی فیکٹری ملازم 25سالہ نوجوان عزیزاللہ خان کا اپنی بیوی 23 سالہ جمیلہ بی بی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے بیوی کا گلا دبا کر اسے مار ڈالا اور فرار ہو گیا۔ شاہدرہ پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔ بتایا جاتا ہے مقتولہ جمیلہ کے والدین مانسہرہ میں رہتے ہیں جنہیں اطلاع کر دی گئی جبکہ ملزم عزیزاللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم پشاور بھجوائی جائیگی۔
بیوی کو مار ڈالا
شاہدرہ : پٹھان نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر مار ڈالا
Jun 25, 2016