متحدہ کے ”را“ سے مبینہ تعلقات کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم کی برطانوی ہائی کمشن کے سابق ملازم شہریار نیازی سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے ”را“ سے مبنیہ تعلقات کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم نے کراچی میں شہریار نیازی سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہریار نیازی برطانوی ہائی کمشن کے سابق ملازم ہیں۔ شہریار نیازی نے قائد ایم کیو ایم پر ”را“ کیلئے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم نے شہریار نیازی سے ثبوتوں کی فراہمی کیلئے ملاقات کی اور ”را“ سے تعلقات سے متعلق مختلف سوالات کئے۔ ملاقات سے متعلق رپورٹ انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر کاکاخیل کو پیش کر دی گئی۔ شہریار نیازی سے ملاقات ڈپٹی ڈائریکٹر بدر بلوچ کی سربراہی میں ٹیم نے کی۔شہریار نیازی ایف آئی اے ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے ”را“ سے رابطوں کے ثبوت دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ آئندہ ہفتوں میں ایف آئی اے کی ٹیم کی شہریار نیازی سے ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔

ٹیم کی ملاقات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...