کراچی (شوبزڈیسک ) پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بارپھرعروج پرآئیگی ،کسی فلم کی آفر ہوئی اوراسکرپٹ اچھا ہواتو ضرورکام کروں گی ،ان خیالات کا اظہاراداکارہ و ماڈل ہما شعیب نے کیا ،ہما شعیب نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا ماضی بہت روشن اورتابنا ک تھا انڈیا آج بھی ہماری پرانی فلموں کی کاپی کررہاہے لیکن آج تک ہماری شا ہکارفلم جیسی ایک بھی نہیں بنا سکا ،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان خون بڑی مثبت تبدیلی لیکرآیا ہے عیدپرریلیز ہونیوالی آئی ایس پی آرکی فلم ”یلغار“پاکستان فلم انڈسٹری کا ٹرننگ پوائنٹ ہوگی جس کی بدولت ہماری انڈسٹری ایک بارپھرماضی کی طرح اچھی فلمیں بنا یا کرے گی ۔