کراچی: موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ، عدالت نے2 کمسن بچوں کو تھانے سے ہی رہا کر دیا

Jun 25, 2017

کراچی( وقائع نگار) پولیس کی سنیپ چیکنگ کے دوران حراست میں لئے گئے دو کم عمر بچوں محسن اور اجلال کو عدالت نے 5-5 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر تھانے ہی سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گھر والوں کے بقول پولیس نے عیدی نہ ملنے پر چوری کی موٹرسائیکل رکھنے کا مقدمہ درج کردیا تھا ۔بچوں کے مطابق موٹر سائیکل گھر کے نیچے دو دن سے کھڑی تھی ہم سمجھے بابا کے دوست کی ہے ہم نے موٹرسائیکل چلا کر گھر کے نیچے دوبارہ کھڑی کردی۔ دوسری طرف مدعی مقدمے کی جانب سے موٹرسائیکل کی گمشدگی کی درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی جس کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

مزیدخبریں