پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 8 سو 96 ہے

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 8 سو 96 ہے، 997 افراد کے لیے ایک ڈاکٹر 1584 افراد کے لیے ہسپتالوں میں ایک بستر موجود ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 997 افراد کے لیے ایک ڈاکٹر ، 10 ہزار 6 سو 58 افراد کے لیے ایک ڈینٹسٹ اور 1584 افراد کے لیے ہسپتالوں میں ایک بستر کی سہولت موجود ہے۔ اسی طرح سے ملک میں مجموعی طور پر 1201 ہسپتال ، 5518 بنیادی مراکز صحت ، 683 دیہی مراکز صحت ، 5802 ڈسپنسریاں اور 731 زچہ بچہ سنٹر قائم ہیں ۔ ملک میں ٹی بی کنٹرول کے لیے 347 مراکز ہیں جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 394 بستروں کی سہولت موجود ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں صحت کا انفراسٹرکچر ہونے کے باوجود عوام کو طبی سہولیات بہتر طور پر فراہم نہ ہونے کی بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...