لندن (آئی این پی) پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ کیسابق کپتان الیسٹرکک کو اردو سکھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والیفاسٹ باؤلرمحمد عامر نے آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں الیسٹر کک سے پہلی مرتبہ ملا توانہوں نے مجھ سے فرمائش کی کہ میں انہیں اردو سیکھنے میں مدد دوں۔آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامرنیکہاکہ الیسٹر کک اچھے بیٹسمین ہونے کے ساتھ شاندار انسان بھی ہیں۔بھارت کے خلاف فائنل میں کارکردگی سے متعلق سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہاکہ فائنل میں اپنے ملک کیلیے پرفارم کرنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔خیال رہے کہ چیمپیئنرٹرافی کے فائنل میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر کانٹی ونر ایسکس کی جانب سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔