اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سانحہ پاراچنار اورکوئٹہ کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ا علان پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے ریلیاں اور علامتی دھرنے دیے گئے،اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ محمد حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔آئے روز ہونے والے دھماکے آپریشن ردلالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہیں ۔پارہ چنارمسلسل دہشتگردی کے نشانے پر ہے پارہ چنار میں سیکورٹی کے نام پر ایف سی کی چیک پوسٹیں صرف عام عوام کو تنگ کرنے کے لئے ہیں مگر دہشتگر د با آسانی درجنوں چیک پوسٹوں کو کرا س کر کے آتے ہیں اور بے گناہ معصوم عوام کو نشانہ بنا رہے ہیںانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کے خلاف عملی کاروائی کو یقینی بنایا جائے اوران درندہ صفت ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔پارچنار کے تحفظ کے لئے مقامی رضاکارفورس کو بحال کیا جائے دیگر ہم اس دہشتگرادانہ کارویئوں میں حکومت کو ملوث تصور کریں گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فرہمی کو یقینی بنایا جائے شہید ہونے واکے لواحقین سے اظہار ہمداردی کرتے ہوئے فی کس شہید ۵۰ لاکھ روپے دیے جائیں۔
سانحہ پاراچنار اورکوئٹہ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے
Jun 25, 2017