اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کارکنوں کے نعروں سے پریشان ہوئے اور نعرے لگانے سے منع بھی کیا۔ محمد صفدر کی تقریر نما بات چیت میں جیسے ہی جوش نمایاں ہونے لگتا تو کارکنوں کے نعروں سے تسلسل ٹوٹ جاتا۔ ایک دو بار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ہندکو میں کہا کہ ”یار توں نعرے لا لے“ اور پھر کہا کہ مجھے بات کرنے دو۔ انہوں نے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ارکان کا ذکر کیا اور کہا سارے مجھ سے جونیئر تھے۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ کو پہلا موقع ملا ہے میں اے سی اور ڈی سی کے طور پر عدالتیں لگا کر آیا ہوں۔
صفدر/ نعرے