کراچی(وقائع نگار) صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر شہریوں کو یاد دلایا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سمندرمیں نہانے پر پابندی لگائی جاچکی ہے لہٰذا سمندرمیں نہانے سے گریز کریں خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گااور سمندر میں نہانے والوں کو حراست میں لے لیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ یہ اقدام حفاظتی نکتہ نظر سے اٹھایاگیا ہے۔